کراچی: شہید ملت روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دو زخمی حالت میں گرفتار، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Police shootout on Shaheed-e-Millat Road leaves one suspect dead, two in custody
ONLINE

کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ ملزم ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ واقعہ پیر کے روز بلوچ کالونی پل کے قریب پیش آیا۔

پولیس نے معمول کے گشت کے دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو روکا تاہم انہوں نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کیا اور مختصر مقابلے کے بعد ایک ملزم مارا گیا جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان کی شناخت سکندر، عرفان اور رشید علی کے نام سے ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی، جبکہ ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتے کے روز کراچی کے جناح اسپتال (جے پی ایم سی) کے زچہ و بچہ وارڈ کے باہر ایک افسوسناک واقعے میں ایک خاتون نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت فہمیدہ کے نام سے ہوئی جو ملیر کی رہائشی تھیں۔ وہ اپنی زیرِ علاج بیٹی کی عیادت کے لیے اسپتال آئی تھیں کہ اچانک نامعلوم سمت سے چلائی گئی گولی ان کے سینے میں لگ گئی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے اسلحے کے غیر قانونی استعمال اور فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

Related Posts