بھاٹی گیٹ سانحہ: خاتون اور بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے کیس کا رخ موڑ دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

خاتون کی لاش
(فوٹو: آن لائن)

بھاٹی گیٹ سانحے میں سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون اور بیٹی کی پوسٹ مارتم رپورٹ نے کیس کا رخ تبدیل کردیا ہے جس میں تکلیف دہ انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات ملے جبکہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی فریکچر ہوچکی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔

بھاٹی گیٹ
(فوٹو: آن لائن)

بیٹی کی زندگی بچانے کیلئے سیوریج لائن میں چھلانگ لگانے والی خاتون سعدیہ کی کمر پر زخموں کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں جبکہ دونوں کی موت مبینہ طور پر سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹ جانے کے باعث ہوئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے ہیں اور فی الحال رپورٹ سیل کردی گئی ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ بھاٹی گیٹ سانحہ پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کی غفلت کا نتیجہ ہے جن کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Posts