پانچ ایوارڈز کے باوجود کنڈرک لامار کیوں رہ گئے؟ گریمی نائٹ کی چونکا دینے والی داستان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

موسیقی کی دنیا کے سب سے معتبر اعزازات میں شمار ہونے والے گریمی ایوارڈز کی 68ویں سالانہ تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نامور گلوکاروں، موسیقاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تقریب میں پاپ، راک، ریپ، جاز، کلاسیکل، لاطینی اور افریقی موسیقی سمیت مختلف اصناف میں تخلیقی کام کو سراہا گیا۔ کئی فنکاروں نے پہلی بار گریمی ایوارڈ حاصل کر کے اپنے کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا جبکہ متعدد معروف شخصیات نے ایک بار پھر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

68ویں گریمی ایوارڈز میں ریپر کنڈرک لامار مسلسل دوسرے سال سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والے فنکار ثابت ہوئے۔ کنڈرک لامار نے مجموعی طور پر پانچ گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔ ان کا ایس زیڈ اے (SZA) کے ساتھ گایا گیا گانا “Luther” ریکارڈ آف دی ایئر قرار پایا جبکہ ان کے البم GNX کو بہترین ریپ البم کا اعزاز دیا گیا۔

گریمی کا سب سے بڑا ایوارڈ یعنی البم آف دی ایئر، کنڈرک لامار کے بجائے پورٹو ریکن سپر اسٹار بیڈ بنی نے اپنے نام کر لیا۔ بیڈ بنی کے البم “Debí Tirar Más Fotos” کو سال کا بہترین البم قرار دیا گیا۔

تقریب کے دوران شاندار میوزیکل پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جنہوں نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔ اس موقع پر موسیقی کی صنعت میں جدت، تنوع اور نئے رجحانات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شائقینِ موسیقی کی جانب سے اس تقریب کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

گریمی کے نمایاں ایوارڈز

سانگ آف دی ایئر:

بلی آئیلش Wildflower

ریکارڈ آف دی ایئر:

کنڈرک لامار (ایس زیڈ اے کے ساتھ) Luther

البم آف دی ایئر:

بیڈ بنی Debí Tirar Más Fotos

بہترین نیا فنکار:

اولیویا ڈین

پاپ اور ڈانس کیٹیگریز

بہترین پاپ ووکل البم:

لیڈی گاگا Mayhem

بہترین پاپ سولو پرفارمنس:

لولا ینگ Messy

بہترین پاپ ڈیو/گروپ پرفارمنس:

سنتھیا ایریوو اور آریانا گرانڈے Defying Gravity

بہترین ڈانس/الیکٹرانک ریکارڈنگ:

ٹیم ایمپالا End Of Summer

ریپ کیٹیگریز

بہترین ریپ البم:

کنڈرک لامار GNX

بہترین میلوڈک ریپ پرفارمنس:

کنڈرک لامار اور SZA Luther

بہترین ریپ گانا:

کنڈرک لامار TV Off

لاطینی اور افریقی موسیقی

بہترین لاطینی پاپ البم:

ناتالیہ لافورکاڈ Cancionera

بہترین میوزیکا اربانا البم:

بیڈ بنی DeBÍ TiRAR MáS FOToS

بہترین افریقی میوزک پرفارمنس:

ٹائلا Push 2 Start

فلم اور ٹی وی

بہترین کامیڈی البم:

نیٹ بارگیٹزے

بہترین میوزک فلم:

Music by John Williams

68ویں گریمی ایوارڈز میں جہاں کنڈرک لامار نے ریپ کیٹیگریز میں نمایاں کامیابی حاصل کی وہیں بیڈ بنی نے سب سے بڑا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کی۔ اس تقریب نے عالمی سطح پر موسیقی کے معیار، تنوع اور تخلیقی رجحانات کو اجاگر کیا اور مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو بھرپور پذیرائی ملی۔

Related Posts