سعودی عرب کی قومی موسمیاتی ایجنسی نے بغیر اجازت موسم کے بارے میں معلومات شائع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں کئی افراد پر ایک لاکھ پچاس ہزار ریال سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
موسمیاتی ادارے کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا کہ بغیر سرکاری اجازت کے موسم کی پیشگوئی کرنا یا متعلقہ معلومات پھیلانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جرمانے موسمیاتی ضوابط کے نفاذ کا حصہ ہیں۔قانون کے مطابق این سی ایم سے باضابطہ اجازت کے بغیر کسی بھی موسمی سرگرمی میں حصہ لینا منع ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ہر خلاف ورزی پر جرمانہ نہیں کیا گیا بلکہ کچھ معاملات میں افراد سے تحریری یقین دہانی لی گئی کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمیوں سے گریز کریں گے۔
القحطانی نے زور دیا کہ ان اقدامات کا مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ موسم سے متعلق معلومات کی صداقت کو یقینی بنانا، عوام کی حفاظت کو ترجیح دینا اور قوانین کی پاسداری کو فروغ دینا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








