وزیر اعظم کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، معاشی مسائل اور رواں ماہ نئے آرمی چیف کی تقرری پر نوازشریف سے مشاورت کی۔

ایون فیلڈ ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کوپ 27 کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں۔

Related Posts