جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عیادت کرنے پہنچ گئے۔
سراج الحق کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور کے زمان پارک پہنچ گیا ۔
جماعتِ اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور قیصر شریف بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
کیا آپ کو معلوم ہے علامہ اقبال کی ایک قبر ترکیا میں بھی ہے؟
عمران خان سے ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ آج ہم عمران خان کی عیادت کے لیے آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
امیر سراج الحق کی سربراہی میں جماعتِ اسلامی پاکستان کے وفد کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات۔ pic.twitter.com/qz0He8xUx6
— Waqas Ahmad safi (@WaqassafiPTI) November 9, 2022
امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ سیاستدان کہیں بھی بیٹھیں سیاست پر بات ضرور ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں نہ ہی لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی اور نہ ہم نے شرکت کی ہامی بھری۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








