اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے ’نیو ٹریڈنگ اینڈ سرویلنس سسٹم کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا، جس میں 86 ریئل ٹائم الرٹس اور 105 رپورٹس ہیں جن کی پروسیسنگ رفتار 100,000 ٹریڈز فی سیکنڈ ہے۔
پی ایس ایکس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ ایک انتہائی جدید ترین نظام ہے جس میں اعلیٰ اسکیل ایبلیٹی اور قابل اعتماد خصوصیات ہیں۔
این ٹی ایس سے ایک دن میں تجارتی نظام کی صلاحیت بڑھتی ہےاور ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا جاتا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نمائندہ کمیٹی نے نئے تجارتی نظام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








