ٹیکسٹائل انڈسٹری گیس بحران کے باعث پیداوار میں کمی کرنے پر مجبور

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: گیس بحران اور کم پریشر کے باعث سندھ اور بلوچستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اپنی پیداوار بند کرنے یا 50 فیصد استعداد کے ساتھ سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سدرن زون کے چیئرمین زاہد مظہر کے مطابق سندھ اور بلوچستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اس وقت شدید بحران سے دوچار ہیں۔ فروی 2023 میں گیس ٹیرف 30 فیصد بڑھانے کے باوجود صنعتوں کو کم گیس پریشر اور رکاوٹوں کے ساتھ گیس فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنیکی حکومتی استدعا مسترد کردی

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی برآمدی نوعیت کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی فراہمی میں کمی نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں صنعتوں کی ایک بڑی تعداد بند ہو گئی ہے اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

 

Related Posts