پشاور: آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود نان بائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آٹےکی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، آٹے کی 80 کلو گرام کی بوری کی قیمت میں 2000 روپےتک کی کمی ہوئی ہے، 80 کلوگرام کی بوری 13000 سے کم ہو کر 11000 کی ہوگئی ہے۔
20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت 3400 سے کم ہو کر 2700 روپے ہوگئی ہے۔
تاہم، آٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود صوبے میں روٹی کی وہی قیمت برقرار ہے۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری گیس بحران کے باعث پیداوار میں کمی کرنے پر مجبور
واضح رہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے پر روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور نان بائیوں نے 20 روپے کی روٹی کی قیمت 30 روپے کردی تھی۔
آٹا ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم کی سپلائی پر پابندی میں نرمی کردی گئی ہے، آٹے کی قیمتوں میں آئندہ چند روز میں مزید کمی کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








