اسٹاک مارکیٹ میں 53پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 53پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 53پوائنٹس کی مندی

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری روز (منگل) کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا، مارکیٹ گزشتہ کاروباری دن 42,850.83 پوائنٹس کے مقابلے میں 42,796.85 پر بند ہوئی۔

گزشتہ روز 185,537,940 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران مجموعی طور پر 188,664,158 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 6.017 بلین روپے کے مقابلے میں حصص کی قیمت 7.411 ارب روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 156 میں اضافہ اور 174 میں مسلسل نقصان ہوا، جب کہ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین سرفہرست ٹریڈنگ کمپنیاں جن میں لوٹے کیمیکل کے 17,834,060 حصص 31.09 روپے فی حصص کے ساتھ، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 14,325,676 حصص 1.51 روپے فی حصص، اور TRG  پاک لمیٹڈ 12,400,086 حصص کے ساتھ 140 روپے فی حصص پر تھے۔

مزید پڑھیں:اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ اور ملازمین کیساتھ اسلام آباد پولیس کا ناروا سلوک

سفائر فائبر کی قیمت 90 روپے فی حصص کی زیادہ سے زیادہ کمی کے ساتھ 1160 روپے پر بند ہوئی جس کے بعد Sanofi-Aventis کی قیمت 80 روپے کی کمی کے ساتھ 1020 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts