برطرفی کا فیصلہ معطل! چیئرمین پی ٹی اے حافظ الرحمن عہدے پر بحال

تازہ ترین

تازہ ترین

PTA Chairman Hafeez-ur-Rehman reinstated
ONLINE

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حافظ الرحمن کو دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا ہے۔

عدالت عالیہ کے ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، جس میں چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود نے دلائل دیے۔

پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا منصوبہ تاخیر کا شکار

وکیل کا مؤقف تھا کہ درخواست گزار کی جانب سے یہ مؤقف اپنایا گیا کہ حافظ الرحمن کی بطور رکن اور بعدازاں بطور چیئرمین پی ٹی اے تقرری درست نہیں تھی اور اس عہدے کو غلط طور پر مشتہر کیا گیا تھا۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد متعلقہ قواعد میں ترمیم کی گئی تھی اور یہ تبدیلی 25 مارچ کو عمل میں آچکی تھی، جو درخواست دائر ہونے سے پہلے کی ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار پر مشتمل سنگل بینچ نے ان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کا جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا، استعمال کا طریقہ

اس فیصلے میں عدالت نے 99 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ حافظ الرحمن کی تقرری غیر آئینی اور غیر قانونی ہے اور قواعد میں تبدیلی محض انہیں ایڈجسٹ کرنے کے لیے کی گئی، جو اختیارات کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔

ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے حافظ الرحمن کو دوبارہ چیئرمین کے منصب پر بحال کر دیا۔

Related Posts