ٹیلی کام میں شاندار پیشرفت سے 694ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔پی ٹی اے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام میں شاندار پیشرفت کے نتیجے میں مالی سال 22-2021 کے دوران 694 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے گزشتہ مالی سال کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹیلی کام میں 2 ارب 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی اور قومی خزانے میں 325 اعشاریہ 2 ارب روپے ڈالے گئے۔ ٹیکس کی مد میں 222 ارب 70 کروڑ روپے وصول ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

معاشی بحالی کے ساتھ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی اے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی نیلامی اور لائسنس کی تجدید سے 102 ارب 50 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی جبکہ ملک بھر میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے جو 90 فیصد ٹیلی ڈینسٹی کا سبب ہے۔

ملک بھر میں بائیو میٹرک طور پر تصدیق شدہ سمز یا سبسکرائبرز کی تعداد 19 کروڑ 40 لاکھ سے زائد جبکہ براڈ بینڈ سبسکرپشن 56 فیصد بڑھ کر 12 کروڑ 40 لاکھ نفوس ہوگئی۔ موبائل ڈیٹا کے سالانہ استعمال میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ ماہانہ بنیادوں پر پاکستانی شہری 8 ہزار 970 بیٹا بائٹس استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان عالمی ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی 2022 ریگولیٹرز کی درجہ بندی میں ففتھ جنریشن ریگولیٹر کی ایڈوانسڈ سطح پر آگیا۔گلوبل سسٹم فار موبائل کمیونیکیشن ایسوسی ایشن نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی ٹیلی کام مارکیٹ کا درجہ دیا جبکہ پی ٹی اے شارٹ رینج ڈیوائسز اور آئی او ٹی فریم ورک بھی متعارف کراچکا ہے۔

Related Posts