تحریک انصاف کا کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف کا کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے
تحریک انصاف کا کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

کراچی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے، کراچی کے باغ جناح گراؤنڈ میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہناہے کہ انتظامیہ نے جلسہ رات بارہ بجے تک ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے، پشاور کے بعد شہر قائد میں میدان لگ گیا ہے،حکومت سے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا ہے کہ مزارِ قائد کے سائے تلے بانیانِ پاکستان کی اولادیں آج پھر ایک بار انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لیے عمران خان کی قیادت میں اس تاریخی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اور جونہی انہیں کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کے لاؤنج لایا گیا وہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے انہیں ویلکم کیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بتایا کہ انہیں سر میں درد محسوس ہورہا ہے، پینا ڈول منگوادیں۔

عمران خان کے پیناڈول طلب کرنے پر عمران اسماعیل نے اپنے اسٹاف سے فوری پیناڈول لانے کا کہا، سابق وزیر اعظم کے لاؤنج سے باہر آتے ہوئے صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی، مگر انہوں نے صحافیوں سے بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کراچی پہنچ گئے، سابق گورنر سندھ کے ہمراہ ایئرپورٹ سے روانہ

عمران خان کے سیکورٹی اسٹاف نے بھی صحافیوں کو ان کے قریب نہیں آنے دیا، عمران خان کراچی ائیرپورٹ سے سیدھے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں اجلاس کے بعد جلسہ گاہ جانے کا پروگرام ہے۔

Related Posts