کراچی: سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان شہر قائد پہنچ گئے، کراچی ایئر پورٹ پر پہنچتے ہی سابق وزیر وزیر اعظم نے سر میں درد کا کہا اور پیناڈول طلب کی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرلی ہے اور جونہی انہیں کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون کے لاؤنج لایا گیا وہاں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے انہیں ویلکم کیا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بتایا کہ انہیں سر میں درد محسوس ہورہا ہے، پینا ڈول منگوادیں۔
عمران خان کے پیناڈول طلب کرنے پر عمران اسماعیل نے اپنے اسٹاف سے فوری پیناڈول لانے کا کہا، سابق وزیر اعظم کے لاؤنج سے باہر آتے ہوئے صحافیوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی، مگر انہوں نے صحافیوں سے بات نہیں کی۔
عمران خان کے سیکورٹی اسٹاف نے بھی صحافیوں کو ان کے قریب نہیں آنے دیا، عمران خان کراچی ائیرپورٹ سے سیدھے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں اجلاس کے بعد جلسہ گاہ جانے کا پروگرام ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں شدید بد نظمی، تشدد سے پرویز الہٰی زخمی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








