پرویز الٰہی کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے، چوہدری شجاعت

تازہ ترین

تازہ ترین

پرویز الٰہی کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے، چوہدری شجاعت
پرویز الٰہی کے ساتھ ہونے والا واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے، چوہدری شجاعت

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی پر تشدد کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ یہ قابل افسوس ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے دوران چوہدری پرویز الٰہی زخمی ہوگئے تھے۔چوہدری شجاعت حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج جو پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے

انہوں نے کہا کہ جس طرح پرویز الٰہی کو زخمی کیا گیا یہ قابل افسوس ہے، اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اور چوہدری وجاہت بھی اسمبلی کی کی جانب روانہ ہوئے مگر ہمیں مال روڈ کے قریب پولیس نے روکا اور آگے نہیں جانے دیا۔

Related Posts