معروف سیاسی رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہنوں کے ہوتے ہوئے جیل سے باہر نہں آسکتے۔ بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بھائی عطا کیے جبکہ عمران خان کو بہنیں نصیب ہوئی ہیں۔
حضرت یوسف علیہ السلام کو اللہ
نے بھائی دیے تھے، عمران کو اللہ نے بہنیں دی ہیں، شیر افضل مروت pic.twitter.com/I5S4Qd4cY3— WE News (@WENewsPk) March 30, 2026
رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ استعارہ وہی ہے، اور اسی لیے عمران خان کی بہنوں کے ہوتے ہوئے عمران خان جیل سے باہر نہیں آسکتے۔علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کیلئے تحریک انصاف نے الزام تراشیوں کا سہارا لیا۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ آج وہ شخص وزیر اعلیٰ بن گیا ہے جو پرائمری اسکول تک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا، موجودہ وزیر اعلیٰ کے پی کے 6ماہ گزرنے کے باوجوداپنی اپنی صوبائی کابینہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کس وزیر اعلیٰ کے رابطے اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ہوتے؟ علی امین گنڈا پور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کا الزام لگایا جاتا ہے۔ موجوہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی تو اسٹیبلشمنٹ سے روابط میں 10 قدم آگے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








