تحریک انصاف کے محمود مولوی نے بطور رکن اسمبلی حلف اُٹھالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

تحریک انصاف کے محمود مولوی نے بطور رکن اسمبلی حلف اُٹھالیا
تحریک انصاف کے محمود مولوی نے بطور رکن اسمبلی حلف اُٹھالیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی نے بطور رکن قومی اسمبلی حلف اُٹھالیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے این اے 245 سے ضمنی انتخاب جیتنے والے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن محمود مولوی سے حلف لیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی پولیس آفس حملے کے شہداء اور کلر کہار حادثہ میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا، اسپیکر کی ہدایت پر عبدالاکبیر چترالی نے دعا ئے مغفرت کرائی۔

پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی نے بطور رکن اسمبلی حلف اٹھایا، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلف لینے پر محمود مولوی کو مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت حسین کے انتقال پر این اے 245 کی نشست خالی ہونے کے بعد محمود مولوی کراچی سے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

پی ٹی آئی کے محمود مولوی نے ایم کیو ایم پی کے معید انور کو شکست دے کر این اے 245 کی نشست جیتی تھی۔

Related Posts