پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی عمر ایوب نے بالآخر اپنی پانچ سالہ نااہلی کو قبول کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر ایوب نے اپنی نااہلی کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی جس کے بعد وہ اب اس فیصلے کو مزید چیلنج نہیں کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے اپنی نااہلی کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ جب تک تمام فورمز سے سزا برقرار نہ رہے انہیں نااہل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
اہم خبر ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آخرکار اپنی 5 سالہ نااہلی تسلیم کر لی سپریم کورٹ تک لے جانے والی قانونی جنگ سے عمر ایوب پیچھے ہٹ گئے اپیل واپس لے لی اس سے قبل عمر ایوب نے نااہلی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا کہ تمام فورمز سے سزا برقرار رہنے سے پہلے نااہلی نہیں…
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) October 27, 2025
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے 5 اگست کو عمر ایوب کو نااہل قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔انہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا کے بعد نااہل قرار دیا گیا تھا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی جانب سے اپیل واپس لینے کے بعد اب ان کی نااہلی کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








