پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے اگلے ہفتے کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب حکومت نے مسیحی برادری کے لیے یکم اپریل 2024 کو ایسٹر کے بعد کے دن (Day After Easter) کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یکم اپریل 2024 (پیر) کو پورے صوبے میں صرف مسیحی برادری کے لیے ڈے آفٹر ایسٹر کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں ہر مسیحی خاندان کو 5 ہزار روپے ملیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو ایسٹر گرانٹ کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اپریل کے پہلے ہفتے میں دو عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن میں صوبائی حکومت نے یکم اپریل کو مسیحی برادری کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا۔
ایک اور نوٹیفکیشن میں حکومت سندھ نے 4 اپریل 2024 بروز جمعرات صوبہ بھر میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے 45 ویں برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








