عوامی ریلیف یا سیاسی چال؟ پیٹرول کی قیمت برقرار مگر ڈیزل سستا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

How much has the government raised petrol and diesel prices this time?
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

مٹی کے تیل (کیروسین آئل) کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 40 پیسے سستا ہو کر 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں بھی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ اُس وقت بھی پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔یہ نئی قیمتیں آئندہ 15 دنوں کے لیے نافذالعمل ہوں گی۔

Related Posts