پنجاب میں انقلابی تعلیمی تبدیلیاں! فیل طلبہ کیلئے رعایت ختم، غیر حاضری پر جرمانہ، میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab Announces Punishment for Students Failing 2 or More Subjects
FILE PHOTO

لاہور :محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری کالجوں کے لیے نئے تعلیمی ضوابط جاری کر دیے ہیں جن کے تحت اب دو یا زیادہ مضامین میں ناکام ہونے والے طلباء کو ایڈمیشن بورڈ میں پیش کیے جانے کے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔ یہ اقدام طلباء کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے اور مضامین میں کم از کم اہلیت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے سرکاری اعلامیے کے مطابق ایسے طلباء جو دو یا اس سے زیادہ مضامین میں ایف گریڈ حاصل کریں گے، انہیں اگلے مرحلے میں داخلے کے لیے سفارش نہیں کی جائے گی۔

اس کے علاوہ امتحانات میں غیر حاضری پر جرمانے کا نظام بھی نافذ کیا گیا ہے۔ جو طلباء کسی امتحانی پرچے میں بغیر اطلاع غیر حاضر ہوں گے، ان پر 200 روپے فی پرچہ جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ ٹیسٹ میں غیر حاضری کی صورت میں 100 روپے فی پرچہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی طالبعلم طبی سرٹیفکیٹ جمع کرائے بغیر امتحان میں شریک نہیں ہوتا تو اس کی غیر حاضری کو ناکامی تصور کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم نے تمام کالجوں کے لیے واضح کیا ہے کہ ماہانہ، دسمبر اور پری بورڈ امتحانات میں شرکت تمام طلباء کے لیے لازمی ہوگی اور اس پالیسی کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری کالجوں پر یکساں طور پر کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ تعلیمی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے اور طلباء میں محنت و سنجیدگی کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

Related Posts