بارشوں سے ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، ہائیڈل پاور کی پیداوار بڑھنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

بارشوں سے ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، ہائیڈل پاور کی پیداوار بڑھنے کا امکان
بارشوں سے ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، ہائیڈل پاور کی پیداوار بڑھنے کا امکان

حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ نظر آیا ہے۔ 

واپڈا ذرائع کے مطابق چند روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 45 فٹ جبکہ منگلا میں پانی کی سطح میں 50 فٹ اضافہ ہوا ہے۔

منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم کردیا گیا ہے جبکہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج کو بڑھا دیا گیا ہے۔

واپڈا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پانی کی آمد میں اضافے کے باعث چند روز میں ہائیڈل پاور کی پیداوار بڑھنے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں 7 جولائی کی صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہفتے کے آخر تک مون سون ہواؤں میں مزید شدت آسکتی ہے۔

Related Posts