سی ایس ایس کے امتحان میں تاریخ رقم، پہلا ہندو جوان پی ایس پی افسر بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سی ایس ایس کے امتحان میں تاریخ رقم، پہلا ہندو جوان پی ایس پی افسر بن گیا
سی ایس ایس کے امتحان میں تاریخ رقم، پہلا ہندو جوان پی ایس پی افسر بن گیا

کراچی: صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے راجندر میگھور مقابلے (سی ایس ایس) کے امتحان میں کامیاب ہو کر تاریخ رقم کرتے ہوئے مبینہ طور پر پی ایس پی افسر بننے والے پہلے ہندو جوان بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راجہ راجندر میگھور صوبہ سندھ کے شہر بدین میں واقع دور دراز گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ہندو برادری سے پہلے شہری کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ٹوپی اُتار کر تلک لگادوں گا، بی جے پی رہنما کی مسلمانوں کو دھمکی

https://twitter.com/Uzairviews/status/1493595190174830600

گزشتہ برس مئی 2021 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈاکٹر ثناء رام چند وہ پہلی ہندو لڑکی ہیں جو سنٹرل سپرئیر سروس (سی ایس ایس) کے امتحان میں کامیاب ہوئیں۔

صوبہ سندھ کے کم و بیش 20 لاکھ شہری ہندو ہیں۔ ماضی میں ہندو برادری چند گنے چنے شعبوں میں ہی ترقی کرتی نظر آتی تھی، تاہم مزید شعبوں میں بھی ہندو شہری آگے آنے لگے ہیں۔

ہر سال ہزاروں افراد سی ایس ایس کے امتحان میں حصہ لیتے ہیں اور ان میں سے کچھ درجن ہی کامیاب ہو کر کسی بڑے عہدے تک پہنچتے ہیں۔ بدقسمتی سے کامیابی کی شرح 2فیصد سے کم ہوا کرتی ہے۔

Related Posts