کراچی: معروف مصنف عمار خان کے نئے ڈرامہ سیریز “عشقا وے “کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ سال کے رمضان اسپیشل اور عمار خان کے پہلے تحریری کارنامے “ہیر دا ہیرو”کی شاندار کامیابی کے بعد ناظرین کو ان کے تازہ ترین منصوبے سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔
بطورمصنفہ عمار خان کا ٹریک ریکارڈ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں تنقیدی طور پر پذیرائی حاصل کرنیوالے منصوبے شامل ہیں، جس میں “اکڑ بکڑ، دردِ دل، آزاد ماسی، اور چشم نمبر قابل ذکر ہیں۔
اب جیسا کے رمضان تیزی سے قریب آرہے ہیں، ویسے ہی شائقین بھی اس بات کو لیکر کافی پرجوش ہیں کہ عمار خان کا نیا ڈرامہ سحرو افطار کے دوران بھرپور تفریح کے مواقع لانے کا وعدہ ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونیوالے ٹیزر نے ڈرامے کی کہانی کے جاندار اور دلفریب ہونے کے لیے ایک اسٹیج کو ترتیب دیا ہے، جو کہ ایک بہت ہی خوبصور ت ساونڈ ٹریک پر مشتمل ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں آغا علی اور نازش جہانگیر کے کردار نمایاں ہیں جبکہ ماریہ واسطی، بہروز سبزواری، محمود اسلم، مریم نور، نوید رضا، عائشہ گل، سلیم معراج جیسے مایہ ناز اور تجربہ کار اداکاراس ڈرامے کی مزید دلچسپی کا باعث ہیں۔
ڈرامے کے ٹیزر نے کہانی کے زیادہ تر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جو کہ مزاح، رومانس، خاندانی مسائل کے ساتھ زندگی کے کچھ دلچسپ موڑ کی داستان کو بیان کرتا ہے، عمار خان کی اس تحریر سے ناظرین دل کو چھو لینے والے لمحات، متعلقہ کرداردوں کیساتھ ایک اطمینان بخش نتیجے کی امید کرسکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








