بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور جوڑے رشمیکا منڈانا اور وجے دیوراکونڈا نے اپنی شادی کی تقریب کی تیاریوں کے لیے آج صبح اڈی پور پہنچ گئے۔یہ جوڑا 26 فروری 2026 کو اڈی پور میں ایک نجی اور پرتعیش تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا ہے۔
اڈی پور ایئرپورٹ پر موجود تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں کو خاندان کے قریبی افراد کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ رشمیکا اور وجے نے فارمل اور اسٹائلش لباس میں سفر کیا جس نے فینز میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی۔ رشمیکا نے بزنس کیژوئل لباس منتخب کیا جبکہ وجے بھی اسٹائلش انداز میں نظر آئے۔
شادی کی تصدیق اور خصوصی نام
گزشتہ روز جوڑے نے انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے رشتے کی تصدیق کی اور شادی کو وی روش کی شادی (The Wedding of VIROSH) کا نام دیا۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ سب سے پہلے آپ لوگوں نے ہمیں وی روش کا نام دیا۔آج ہم دل کی گہرائیوں سے اس اتحاد کو آپ کے نام پر وی روش کی شادی کہتے ہیں۔ آپ ہمارے ساتھ ہیں، ہمیشہ، بہت ساری محبت اور گلے لگانے کی خواہش ہے۔
سابقہ تعلق اور منگنی
/newsdrum-in/media/media_files/2026/02/23/rashmika-mandanna-vijay-deverakonda-2026-02-23-11-11-18.jpg)
رشمیکا اور وجے پہلے فلم Geetha Govindam (2018) اور Dear Comrade (2019) میں ساتھ کام کر چکے ہیں جس کے بعد ان کے رشتے کی افواہیں گردش میں تھیں۔ ان کی منگنی اکتوبر 2025 میں حیدرآباد میں خفیہ طور پر ہوئی تھی۔
شادی کا پروگرام

شادی کی تقریب Mementos by ITC Hotels، ایکایا اڈی پور میں ہوگی جو شہر سے تقریباً 25-30 کلومیٹر فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ایک تین روزہ نجی تقریب ہوگی جس میں صرف قریبی 50-100 مہمان شامل ہوں گے جن میں خاندان کے افراد، چند سیاستدان اور فلم انڈسٹری کے دوست شامل ہیں۔ بڑے اسٹارز کی شرکت کی توقع نہیں ہے۔شادی کے بعد حیدرآباد میں استقبالیہ تقریب بھی ہوگی۔

فینز کا جوش اور سیکیورٹی انتظامات
مداح اور میڈیا کے لیے یہ شادی ایک اہم لمحہ ہے اور ایئرپورٹ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تقریب مکمل طور پر پرائیویٹ اور محفوظ رہے۔

یہ تقریب جنوبی بالی ووڈ کے اس جوڑے کے لیے یادگار لمحات میں شامل ہوگی اور ان کے مداح اس کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








