سگا باپ نابالغ بیٹی کو ہراساں کرتا تھا! جھنگ کے کم سن بھائی بہن نے والد کی جان لے لی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے شہر جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کمسن بہن اور بھائی نے ملکر اپنے سگے والد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکے اور اس کی 13 سالہ بہن نے مبینہ طور پر والد کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر کے صحن میں دفنا دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تحویل میں لے لیا۔ ان کی نشاندہی پر آلہ قتل، ایک کلہاڑی، گھر کی چھت سے برآمد کر لی گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہو چکی تھی اور وہ بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ زیرِ حراست کمسن لڑکی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا والد مبینہ طور پر اسے جنسی ہراساں کرتا اور تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس نے دعویٰ کیا کہ جب اس نے یہ بات اپنے بھائی کو بتائی تو اس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فرانزک شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

Related Posts