آسکرکی تقریب میں ایوارڈ نہ ملنے کے باوجود رز احمد اور فاطمہ مرزا نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں سے سب سے پیارے جوڑے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
پاکستانی نژاد بالی ووڈ اداکار رز احمد اور ان کی اہلیہ فاطمہ فرحین مرزاآسکرریڈ کارپیٹ کی تقریب میں آئے تو رزاحمد فاطمہ مرزا کے بالوں کو سنوارتے ہوئے دکھائی دیئے جس پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا۔
93 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں رز ساؤنڈ آف میٹل کے لئے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لئے انتھونی ہاپکنز سے ہار گئے لیکن سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں سے سب سے پیارے جوڑے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
پہلی بار بہترین اداکاروں کی صف میں ایک مسلمان اداکار رز احمد شامل تھے جنھیں ’ساؤنڈ آف میٹل‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
وہ بہترین اداکار کا ایوارڈ تو نہ جیت پائے لیکن اس فلم کو بہترین ساؤنڈ کا انعام ضرور ملا جس کا اعلان کرنے کے لیے انھیں ہی اسٹیج پر مدعو کیا گیا ۔