نئی دہلی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ستارے گردش میں آگئے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ہر فارمیٹ میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کیلئے بھارتی ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روہت شرما کی جگہ نیا مستقل ٹی ٹونٹی کپتان مقرر کیا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں:سیمی فائنل میں بدترین شکست، روہت شرما نے بولرز پرسارا ملبہ ڈال دیا
یاد رہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بری طرح شکست ہوئی تھی جس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ پر ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے مختلف کھلاڑیوں کو کپتان مقرر کر کے بھیجا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








