بھارتی ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی کی بیٹے کی پری ویڈنگ تقریب میں سج دھج نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے۔
نیتا امبانی نے اپنے صاحبزادے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں زمرد اور ہیروں سے جڑا 16 ارب 8 کروڑ روپے مالیت کا ہار زیب تن کیا۔
نیتا امبانی کی اس سج دھج کا تقریبات ہوئے کئی دن بعد بھی ہر طرف چرچا ہے۔
مکیش امبانی کی اہلیہ نے تقریب میں ہیروں کی ایک ارب 78 کروڑ روپے کی انگوٹھی اور اس کے ساتھ بیش قیمت شاندار بالیاں، چوڑیاں اور انگوٹھیاں بھی پہنیں۔
مکیش امبانی نے بیٹے کی اس تقریب کو یادگار بنانے کےلیے 41 ارب 82 کروڑ روپے خرچ کیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب جولائی میں ہونا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق 2018 میں مکیش امبانی نے اپنی بیٹی ایشا کی شادی پر 27 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کر کے اسے بھارت کی سب سے مہنگی شادی بنا دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








