خواتین کے تحفظ و ترقی کو یقینی بنانا ہوگا، ثمرین ریاض

تازہ ترین

تازہ ترین

بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی خصوصاً خواتین کے تحفظ اور ان کی ترقی کو یقینی بنانا ہوگا، نئی نسل کو تعلیم و تربیت کے ساتھ شعور اور انسانی حقوق کی آگاہی سے مزین کرنا ہمارا فرض ہے۔

ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس ایگزیٹو آپریشنز مینجرثمرین ریاض احمد نے  آئی سی ایچ آر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انٹرنیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کی سینٹرل کمیٹی کا پہلا اجلاس  سینٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ادارے کی ایگزیٹو آپریشنز مینجر اور پاکستان کی پہلی کلینیکل نیورولینگوسٹ ثمرین ریاض احمد نے کنوینر کی حیثیت سے انجام دی۔

اجلاس میں سینٹرل کمیٹی آ ئی سی او ایچ آر کے ارکان جن میں تکنیکی معاون قیصر احمد، سہیل احمد صدیقی، فراز عمر اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 کیلئے نامزدگیاں، شوبزستاروں کی مکمل فہرست سامنے آگئی

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ اجلاس کا مقصد ادارے کی کارکردگی کے جائزے کے ساتھ مستقبل کے لیے حکمتِ عملی وضع کرنا تھا۔

اجلاس میں ورکنگ خواتین کے مسائل کے حل اور نئی نسل میں انسانی ہمدردی و بنیادی حقوق کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لئے پروگرامز ترتیب دینے اور مختلف پراجیکٹس شروع کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔

اجلاس کے شرکاء نے کنوینر ثمرین ریاض احمد کو 167 ممالک میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اکنامِکس اینڈ پِیس میں تربیت یافتہ گلوبل پِیس ایمبیسڈر کےطور پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے منتخب ہونے پر اور آئندہ ماہ ترکیہ میں یونائیٹیڈ نیشنز کی کانفرنس میں انٹرنیشنل ڈپلومیٹ کی حیثیت سے مدعو کیےجانے پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:

سڑکوں پر ہم شکل کو دیکھ کر لیبیا قذافی زندہ باد سے گونج اٹھا

اسکےساتھ ہی چئیر مین آئی سی او ایچ آر محمد اسلم الہیٰ  کی خدمات کو سراہا گیا۔ کمیٹی ارکان نے متفقہ طور پہ یہ قرارداد منظور کی کہ دو دہائی سے زائد عرصے سےانسانی حقوق کی جدوجہد پر اسلم الہیٰ کوسرکاری سطح پر صدارتی اعزاز سے نوازا جائے۔

Related Posts