مریم نواز کی کابینہ میں خوبصورت اضافہ، نئی معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ثانیہ عاشق
(فوٹو: انسٹاگرام)

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی کابینہ میں خوبصورت اضافہ کیا گیا ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق معاونِ خصوصی مقرر کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ عاشق جبین کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاونِ خصوصی کی حیثیت سے صوبائی وزیر کے برابر مراعات دی جائیں گی۔ ثانیہ عاشق کو معاونِ خصوصی بنائے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ ہوں گی اور اسپیشل ایجوکشین ڈپارٹمنٹ کے انتظامی امور سمیت دیگر متعلقہ امور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاونت کریں گی۔

ثانیہ عاشق کون ہیں؟

ملک کی مشہورومعروف سیاست دان ثانیہ عاشق کا شمار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پسندیدہ خواتین رہنماؤں میں کیا جاتا ہے جو پنجاب اسمبلی کی رکنیت حاصل کے اپنے علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، تعلیم اور صحت جیسے معاملات میں خاص دلچسپی رکھتی ہیں۔

رکن اسمبلی ثانیہ عاشق نے نوجوان طبقے کو سیاست میں شامل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر بہت کام کیا ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مختلف فورمز پر بات چیت کی ہے۔ ان کی شائستگی اور مثبت رویہ نوجوان طبقے سمیت عوام و خواص میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا باعث ہے۔

Related Posts