سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ رول اوور کردئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: ای ٹریبیون)

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ رول اوور کردئیے ہیں، دونوں ممالک کے مابین باضابطہ معاہدے کے نتیجے میں بڑا معاشی بحران ٹل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی میں باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور سعودی عرب کی جانب سے سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو  نے معاہدے پر دستخط کئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ پاک سعودی عرب مضبوط اقتصادی تعلقات کا عکاس ہے، معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کومزید تقویت ملے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ موصول ہونے کی تصدیق کی تھی۔ ڈالرز کی  موصولی کے ساتھ ہی قومی زرِ مبادلہ ذخائر میں اچانک بڑی کمی کے خدشات ٹل گئے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ پاکستان رواں ماہ یو اے ای کو ساڑھے 3 ارب ڈالر ادائیگی کیلئے تیار ہے۔ یو اے ای نے اپنے ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ پاکستان نے رواں ماہ ہی یوروبانڈ میچیورٹی کی مد میں بھی ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔

Related Posts