سعودی حکومت کا 600 پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی حکومت کا 600 پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان
سعودی حکومت کا 600 پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

جدہ: سعودی حکومت نے پاکستانی طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلان کے مطابق 600 پاکستان طالب علموں کو اسکالر شپ دی جائے گی۔

سعودی حکومت کے مطابق اسکالرشپ کے تحت پاکستانی طلبہ ڈپلومہ ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول کی ڈگری حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے کہا کہ اسکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہے۔ جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے۔

سفارت خانہ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالب علم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، طلبا کو یونیورسٹی ویب سائٹ اور آن لائن پورٹل پر درخواست دینا ہوگی، ہر یونیورسٹی کا اپنا معیار اور طریقہ کار ہوگا۔

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ اسکالر شپ میں ہر سال طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہیگا جب کہ اس حوالے سے سعودی وزارت تعلیم کی شرائط پاکستانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکالر شپ میں قانون، انجینئر، ایڈمنسٹریشن، معاشیات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملالہ یوسفزئی نے طالبان کے قبضے کے بعد افغان لڑکیوں کی تعلیم کے تحفظ کی اپیل کردی

Related Posts