سمندری محافظ ہر خطرے کیلئے تیار،بحری مشق سی گارڈز 2026 کا افتتاح

تازہ ترین

تازہ ترین

بحری مشق
(فوٹو: آن لائن)

پاک بحریہ کے سمندری محافظ ملک کی حفاظت کیلئے سربکف اور ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، بحری مشق سی گارڈ 2026 کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی گارڈ بحری مشقوں میں سمندری تجارتی راستوں سمیت دیگرخطرات سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطوں اور فوری رسپانس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 9 فروری تک تمام اسٹیک ہولڈرزسیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچیں گے۔

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کو آرڈینیشن سینٹر کے کیپٹن عاطف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جےایم آئی سی سی نے 259 اطلاعات پر چودہ خفیہ آپریشن سمیت ریسکیو آپریشن میں بھارتی ماہی گیروں کو بھی بچایا ہے۔

اس حوالے سے پاک بحریہ کےکمانڈرکوسٹ وائس ایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ محفوظ سمندرمستحکم پاکستان کی ضمانت ہے،حالیہ ایران امریکا کشیدگی کےبعد سمندری راستوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے،پاک بحریہ ناخوشگوار صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

Related Posts