بلوچستان میں گزشتہ تین روز کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 177 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور انٹیلی جنس ادارے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں فتنہ انگیزی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز مسلسل جاری ہیں اور گزشتہ شب تعاقبی کارروائیوں کے دوران مزید 22 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے معاونوں کو مزید نقصان پہنچانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں اور آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ علاقے میں مکمل سکیورٹی بحال کی جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








