راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پانچ مزدوروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق موبائل ٹاور پر کام کرنیوالے سولہ افراد کوچھبیس جون کو اغوا کر لیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے دس مزدوروں کو چھوڑ دیا گیا تھا لیکن ایک کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اغوا کاروں کا تعاقب کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرکے 5 مغوی مزدوروں کو بازیاب کرا لیا۔
مزید پڑھیں: خاران میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








