بلوچستان میں دہشت گردی پر سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، 12دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

جوابی کارروائی
(فوٹو: آن لائن)

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی پر سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ شب متعدد جگہوں پر دہشت گردوں نے بزدلانہ حملے کیے اور متعدد معصوم شہریوں کو قتل کردیا۔ 24 اور 25 اگست کی درمیانی شب بلوچستان میں متعدد مقامات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سکیورٹی فورسز نے مختلف کاروائیوں کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ متعدد دہشت گرد  زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔دہشت گردی کے متعدد واقعات کے باعث سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کردیا۔

 قلات میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا ایک سب انسپکٹر، لیویز فورس کے 4اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

Related Posts