کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر قلات میں دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا ایک سب انسپکٹر، لیویز فورس کے 4اہلکار اور 5 شہری جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی قلات نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے تھے، سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ قلات میں قومی شاہراہ اور شہر میں گزشتہ شب سے فائرنگ جاری تھی۔
دہشت گردوں اور پولیس کے مابین طویل وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گزشتہ شب موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں بھی مسلح افراد نے 23افراد کو گاڑیوں سے اتارا اور شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کردیا۔ تمام افراد کوٹرکوں اور بسوں سے اتار کر فائرنگ کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








