معروف یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے بیوی کو منانے کا آزمودہ طریقہ تمام مردوں کے ساتھ شیئر کردیا۔
حال ہی میں انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں شاہ ویر جعفری نے کہا کہ ایک دفعہ انہوں نے اپنی بیوی کو شدید ناراض کردیا تھا، پھر اُن کو منانے کیلئے وہ بہت سارے پھول خرید کر لائے اور بیڈروم میں آئی ایم سوری لکھ دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ معافی کا ایسا رومانٹک طریقہ دیکھ کر عائشہ کا غصہ فورا دور ہوگیا۔
مزید برآں شاہ ویر نے دوسرے مردوں کو بھی مشورہ دیا کہ اگر ان کی بیویاں ناراض ہوں تو وہ بھی اس طریقے پر عمل کر سکتے ہیں۔
یادرہے کہ گزشتہ دنوں شاہ ویر کی ایک پوسٹ وائرل ہو گئ تھی جس میں انہیں گھر کے باہر چارپائی پر لیٹے دیکھا گیا تھا۔
جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ عائشہ سے بحث میں جیتنے کے بعد گھر کے باہر آرام کر رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کا شوہر رنبیر کپور کیلئے خوبصورت پیغام
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








