کرکٹ پر سیاست افسوسناک، پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت سر جوڑ لیں۔ششی تھروور

تازہ ترین

تازہ ترین

ششی تھرور
(فوٹو: اے این آئی)

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رکن اور معروف صحافی ششی تھروور نے کہا ہے کہ کرکٹ پر سیاست افسوسناک ہے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سر جوڑیں اور ہنگامی بنیادوں پر آپس میں رابطہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے خلاف بھارتی میڈیا پراپیگنڈہ کررہا ہے، تاہم ششی تھروور کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت فریقین کو آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر رابطہ کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سیاست دان ششی تھروور نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا ہوگا۔ یہ کافی شرمناک ہے کہ دونوں طرف سے کھیل کو اس قسم کا سیاسی رنگ دیا جارہا ہے۔ میرا خیال ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمٰن کو بھارت میں کھیلنے کیلئے معاہدے سے محروم نہیں کرنا چاہئے تھا۔

مستفیض الرحمٰن کو معاہدے سے محروم کرنے کے عمل کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ششی تھروور نے کہا کہ بنگلہ دیش نے معاملے کا حد سے زیادہ ردِ عمل دیا، لیکن یہ بھی بھارتی عمل کا عکس ہے اور پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی دکھانے کی کوشش میں ہے۔ یہ سارا معاملہ قابو سے باہر ہوچکا ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ تینوں فریقین کو واقعی یہ سمجھوتہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کرکٹ جیسے کھیل کو، جو عوم کیلئے بہت اہم ہے، اس کے میدان میں ایک دوسرے کیلئے قربتیں پیدا کی جائیں، نہ کہ مسائل کو جنم دیا جائے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت کو آپس میں ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کرنا ہوگا۔

Related Posts