بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور راج کندرا کو اتر پردیش کے شہر ورنداون میں معروف روحانی پیشوا پریم آنند مہاراج کے آشرم میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے ان سے ملاقات کر کے دعائیں اور رہنمائی حاصل کی۔
اس ملاقات کے دوران ایک غیر متوقع لمحہ اس وقت سامنے آیا جب راج کندرا نے مہاراج کو اپنی ایک گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی۔
اطلاعات کے مطابق گفتگو کے دوران پریم آنند مہاراج نے بتایا کہ وہ گزشتہ تقریباً دس سال سے گردوں کے ناکارہ ہونے کے مرض میں مبتلا ہیں۔
اس پر راج کندرا نے فوری طور پر پیشکش کی کہ اگر ضرورت ہو تو وہ اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دو برس سے مہاراج کی تعلیمات سے متاثر ہیں اور مشکل وقت میں ان کی رہنمائی سے حوصلہ پاتے ہیں۔
مہاراج نے اس پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے مریدوں کی خوشی ہی سب سے بڑی دولت ہے، اور وہ جب تک قدرت کی طرف سے وقت نہ آئے، محض گردے کے مسئلے کی وجہ سے دنیا نہیں چھوڑیں گے، تاہم وہ اس نیک نیتی کو دل سے قبول کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








