پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف شخصیات نے جشنِ آزادی کے موقعے پر نئی تصاویر اور بیانات جاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مشہورومعروف ٹی وی میزبان اور فلم و ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے منفرد انداز میں یومِ آزادی کا جشن منانے کا عندیہ دیتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی۔
انسٹاگرام پر مشہورومعروف فلم اسٹار حریم فاروق نے دونوں ہاتھوں سے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے سبز رنگ کا جوڑا پہن کر تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور فنکارہ کو بھرپور داد سے نوازا۔
میرے پاس تم ہو اور یاریاں سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ عائزہ خان نے شریکِ حیات دانش تیمورکے ہمراہ سبز جوڑا پہن کر اپنی تصویر شیئر کی اور 75ویں یومِ آزادی کے جشن پر مسرت کا اظہار کیا۔
مشہورومعروف اداکارہ نمرہ خان نے جشنِ آزادی کے موقعے پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں نمرہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہراتی نظر آئیں۔ اپنے پیغام میں اداکارہ نے کہا کہ ہزاروں لوگوں نے آج کا دن منانے کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔
نمرہ خان نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں جشنِ آزادی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریکِ آزادئ پاکستان کے دوران جانوں کی قربانی دینے والے ہم وطنوں کو آج ہرگز نہ بھولیں۔
پی ٹی وی سمیت دیگر مشہورومعروف ٹی وی چینلز پر عرصۂ دراز سے بے شمار ڈرامہ سیریلز اور فلمز میں کام کرکے نام کمانے والے فنکار عدنان صدیقی نے بھی جشنِ آزادی کے موقعے پر اپنا پیغام شیئر کیا جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔
اپنے پیغام میں اداکار عدنان صدیقی نے کہا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ ہم اپنی آزادی کی قدروقیمت میں اضافہ کرتے ہیں جو ہمارے آباواجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں جس کی عظیم تاریخ ان کی بھرپور جدوجہد سے بھری پڑی ہے جس کی عزت و احترام ہمارا فرض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت افغان مہاجرین کو پاکستان آمد کی اجازت دے۔فاطمہ بھٹو
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں











