لاہور: سکھ یاتری واہگہ بارڈر لاہورکے راستے مختلف شہروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے عہدیداروں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ جوڑ میلے میں شرکت کیلئے بھارت سے163سکھ یاتری واہگہ کے راستے لاہور پہنچے۔
مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان آمدکے موقع پر آنے والے یاتریوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔پاکستان میں قدم رکھنے والے سکھ یاتریوں نے نعرے لگائے۔
مزید پڑھیں:کراچی سے بھی حج آپریشن 2022 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








