پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں گزشتہ 2025 کے دوران چاندی نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں چاندی کی فی تولہ قیمت دگنی ہو کر ریکارڈ سطح تک جا پہنچی۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق جنوری 2025 سے اب تک چاندی کی قیمتوں میں تقریباً 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو سرمایہ کاروں کیلیے ایک غیر متوقع مگر انتہائی منافع بخش موقع ثابت ہوا۔ اس کے برعکس سونے کی قیمتوں میں اضافہ نسبتاً محدود رہا جس کے باعث چاندی نے سرمایہ کاری کے شعبے میں سونے کو نمایاں طور پر آؤٹ شائن کر دیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں چاندی کی صنعتی طلب میں نمایاں اضافے، خصوصاً سولر پینلز اور الیکٹرانکس کی صنعت میں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال نے قیمتوں میں اس تیزی کو جنم دیا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے بھی مقامی سطح پر چاندی کی قیمتوں کو اوپر کی جانب دھکیل دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں چاندی کی فی تولہ قیمت تقریباً 2 ہزار 500 روپے تھی جو اب بڑھ کر 7ہزار 756روپے ہوچکی ہے۔دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا تاہم وہ چاندی کی رفتار کا مقابلہ نہ کر سکیں۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر چاندی میں مزید تیزی کا امکان موجود ہے جبکہ سونا اگرچہ مستحکم دکھائی دیتا ہے مگر اس وقت سست روی کا شکار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








