تنخواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ، سندھ وفاق اور باقی صوبوں سے بازی لے گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh beats them all on salaries

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافے کا منصوبہ بنا کر مرکز اور ملک کے دیگر صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سندھ کے بجٹ میں گریڈ 1 سے 6 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد، گریڈ 7 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ تجاویز کے مطابق سندھ حکومت پنشن میں بھی 15 فیصد اضافہ کرے گی جب کہ کم از کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرکز اور پنجاب نے تنخواہوں میں سب سے زیادہ 25 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا نے پہلے ہی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا تاہم وہ اس اعداد و شمار پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال 2024-25کیلئے سندھ کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سندھ کے بجٹ میں عوام کیلئے اہم منصوبوں متوقع ہیں۔

Related Posts