بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال نے ایک بار پھر اپنی دلکش کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے، دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے “ایک دوسرے کی لائف لائن”، جو اس جوڑے کے گہرے تعلق اور محبت کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر ان کی اس سال کے آغاز میں ہونے والی شادی کے بعد۔
تصویروں میں سوناکشی اور ظہر بےحد خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں، دونوں کی مسکراہٹ اور قربت ان کے مضبوط رشتے کی عکاسی کرتی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی ایک سادہ تقریب میں ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ شادی کے بعد سے ہی یہ جوڑا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہے، اکثر ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اور جذباتی پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔
مداحوں اور شوبز شخصیات نے کمنٹس سیکشن میں دل اور محبت کے ایموجیز کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو “کپل گولز” قرار دیا۔
یہ پوسٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور سوناکشی اور زہیر کو ایک بار پھر بالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں شامل کر دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








