ایک ٹیچر نے شاہ رخ خان کو دولت میں کیسے پیچھے چھوڑ دیا؟ جان کر حیرت ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

انڈین ٹیچر اور شاہ رخ، غیرملکی میڈیا

بھارتی یوٹیوبر اور ٹیچر الاخ پانڈے، جو ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی ہیں، نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

معروف اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق الاخ پانڈے کی دولت میں حیران کن طور پر 223 فیصد اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 14,510 کروڑ روپے تک جا پہنچی۔ اس طرح وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے بھی آگے نکل گئے، جن کی دولت اس وقت 12,490 کروڑ روپے ہے۔

بگ باس 19 میں طوفان! سلمان خان نے اشنور کور کی سرعام کلاس لے لی

دلچسپ بات یہ ہے کہ الاخ پانڈے کا سفر ایک عام یوٹیوب چینل سے شروع ہوا۔ 2016 میں وہ صرف ویڈیوز کے ذریعے طلبہ کو پڑھایا کرتے تھے، لیکن آج ان کی کمپنی بھارت کی سب سے بڑی ایجوکیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ ان کی کامیابی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ علم، تخلیقی سوچ اور محنت کے ذریعے تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب، شاہ رخ خان نے بھی مالیاتی لحاظ سے نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ وہ پہلی بار ارب پتی افراد کے کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی دولت میں 71 فیصد اضافہ ہوا، اور اب وہ 1.4 ارب ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) کے مالک ہیں۔

ہورن انڈیا رپورٹ کے مطابق، 2025 میں بھارت میں 58 نئے ارب پتی شامل ہوئے، جن میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ایجوکیشن ٹیکنالوجی رہا اور الاخ پانڈے اس شعبے کے سب سے نمایاں چہرے بن کر ابھرے ہیں۔

یوں ایک عام ٹیچر نے وہ کر دکھایا جو بالی ووڈ کے کنگ بھی نہ کر پائے علم کی طاقت نے دولت کا تاج اس کے سر پر سجا دیا۔

Related Posts