ایرانی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ پر کابل میں خصوصی تقریب

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ ایران کے تعلقات جغرافیائی سرحدوں سے بالا تر ہیں۔
کابل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک خبر میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی فتح کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر کابل میں ایران کے سفارت خانے کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی کرکٹر کا باؤنڈری پر حیرت انگیز کیچ، شائقین کرکٹ حیران رہ گئے

تقریب میں کابل میں مقیم غیر ملکی مشنز کے سربراہان، وزارت خارجہ کے حکام، علمی و ادبی شخصیات، اعلیٰ کاروباری اور اقتصادی کارکنان اور مذہبی اسکالرز نے شرکت کی۔
افغانستان کے امور کے لیے ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے اور کابل میں ایرانی سفارت کے سربراہ حسن کاظمی قمی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ایران کے تعلقات جغرافیائی سرحدوں سے بالا تر ہیں، دو ہمسایہ ممالک جن میں بہت سی مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی مشترکات ہیں اور انہیں مزید وسعت دینی چاہیے۔

Related Posts