مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لبرٹی مارکیٹ میں شاندار آتش بازی

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو سوشل میڈیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئے سال کی آمد پر شاندار آتشبازی کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو لبرٹی مارکیٹ پر آتشبازی کی ذمہ داری سونپی تھی۔

آتشبازی کا رات  7 بجے سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اور پہلے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔

یہ اپنی نوعیت کی سب سے خوبصورت اور بھرپور آتشبازی کی تقریب تھی۔

شہریوں کیلئے اورخاص طور پر فیمیلیز کو آتشبازی سے محظوظ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

Related Posts