ایاز صادق اور جے شنکر کی ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں، تفصیلات آگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ایاز صادق اور جے شنکر، فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر کی مختصر ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور بھارت کے وزیرخارجہ کے درمیان جو مختصر سی ملاقات ہوئی تھی اس میں ہونے والی گفتگو دنیا کے سامنے آگئی ہے۔

نجی چینل اے آر وائی کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر اسپیکر ایاز صادق کو دیکھ کر خود ان کی جانب بڑھے، بھارتی وزیرخارجہ نے ایاز صادق سے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ آپ کو جانتا ہوں۔

اس مختصر ملاقات اور مصافحے کے موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے جےشنکر کو جواب دیا کہ شکریہ میں بھی آپ کو جانتا ہوں۔

ایاز صادق بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کے لیے انکی رہائشگاہ پہنچے تھے، جہاں انھوں نے مرحومہ کے بیٹے اور بیٹی سے ملاقات میں تعزیت کی۔

اس دوران سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر جے شنکر اور ایاز صادق کی ملاقات ہوئی تھی، بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر اسپیکر ایاز صادق کی نشست پر آئے اور ان سے مصافحہ کیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے چند منٹ کی گفتگو کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی، اور دونوں کے درمیان خیر مقدمی کلمات کا بھی تبادلہ ہوا جس کا احوال اب سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی 4 روزہ جنگ معرکہ حق کے بعد پاک بھارت رہنماؤں کی مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی تھی۔

Related Posts